• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ، پٹرول اور ڈیزل5، مٹی کا تیل 5.46، لائٹ ڈیزل 5.92 روپے فی لٹر مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر کاخدشہ ، پٹرول اور ڈیزل5، مٹی کا تیل 5.46، لائٹ ڈیزل5.92 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔

پٹرول 123.30، ہائی سپیڈ ڈیزل120.4، مٹی کا تیل 92.26اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 90.69روپے لٹر ہو گئی ، قیمتوں کا اطلاق شروع ، پٹرول ایک ، ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے فی لٹر اضافے کی تجویز تھی ،قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم لیوی ، جی ایس ٹی کی بنیاد پرہوا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر ، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسے فی لٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے 46 پیسے فی لٹر اورلائیٹ ڈیز ل آئل کی قیمت میں پانچ روپے 92پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے ہو گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 120روپے 4پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 92روپے26پیسے فی لٹراور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 90روپے 69پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین