• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کوئی ریفرنس تیار ہورہا نہ چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ وزیراعظم آفس آیا، فواد

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں فیک نیوز اور میڈیا ورکرز کا جواستحصال ہے یہ دو بہت اہم معاملات ہیں جن کی روک تھام کیلئے ضوابط بنانے ہیں ‘چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ ابھی وزیراعظم آفس میں نہیں آیا‘چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کررہے ۔ چیئرمین نیب کی توسیع کا معاملہ ابھی وزیراعظم آفس میں نہیں آیا ‘اس کے مطابق جو بھی بات چیت آگے بڑھے گی اس کو دیکھ لیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کررہے ۔

تازہ ترین