• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،حسنین ہاشمی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سات سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ، بیان میں انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
تازہ ترین