• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم یافتہ اور ہنر مند نابینا افراد کو روزگار فراہم کیا جائے ، ایکشن کمیٹی آف بلائنڈ

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے نابینا افراد کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی ایکشن کمیٹی آف بلائنڈ نے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند نابینا افراد کو انکی تعلیم کے مطابق روزگار فراہم کیا جائے ،غیر تعلیم یافتہ کو ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے اور نابینا افراد کو درپیش دیگر مسائل حل کئے جائے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے ۔ پشاور پریس کلب میں ایکشن کمیٹی آف بلائنڈخیبر پختونخوا کے چیئرمین یاسر سلیم اور صدر ذیشان نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں نابینا افراد شدید مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سالوں سے صوبائی اسمبلی میں معذور افراد کا بل منظور نہیں ہوا جسکی وجہ سے معذور افراد کو شدید مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں نا بینا افراد کیلئے تعلیم کے حوالے سے بھی کوئی سہولیات موجود نہیں اور زیادہ تر نابینا افراد تعلیمی کی زیور سے محروم ہے خیبر پختونخوا کے نابینا افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے معذر افراد کے حقوق کا بل جلد از جلد منظور کیا جائے ،صوبے بھر کے اضلاع میں نابینا افراد کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے اور جن اضلاع میں موجود ہے وہ اپگریڈ کئے جائے اور نابینا لڑکیوں کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے ،دینی مدارس قائم کئے جائے ،مقابلے کے امتحانات میں مناسب طریقہ کا اپنایا جائے اور امتحانات میں اسانیاں پید ا کئے جائیں ، جدید ہنر مندی کے مراکز کا بند بست کرنے سمیت مرکزی ،صوبائی اور مقامی حکومتوں میں شمولیت کیلئے نشستیں مختص کئے جائیں جبکہ بینکوں میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں نابینا افراد کیلئے سہولیات ،اے ٹی ایم کارڈز کی فراہمی اور ایے ٹی ایم مشین کو رسائی ممکن بنائی جائے اور واضح کیا کہ یکم اکتوبر تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے۔
تازہ ترین