• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پیتے ہیں؟

بھارتی اداکار انیل کپور 64 بہاریں دیکھ لینے کے بعد بھی آج کسی ہینڈسم نوجوان سے کم دکھائی نہیں دیتے۔

حال ہی میں انیل کپور نے ایک شو میں شرکت کی جس کے ایک سیگمنٹ میں میزبان ارباز خان نے انیل کپور کو ان کے بارے میں لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا۔

لوگوں کی رائے کے مطابق انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔

ارباز خان کی زبانی لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار خود کو قہقہہ لگانے سے نہیں روک پاتے اور آگے سے ہی میزبان سے سوال کرتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟

ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔

انیل کپور نے اس سوال کو محض ایک مذاق تک ہی رکھا۔

واضح رہے کہ سدابہار بھارتی اداکار انیل کپور نئی نسل کے لیے ہمیشہ ہی چیلنجنگ رہے ہیں جس کی بڑی وجہ ان کا عمر کی اس چوری کا خوبصورت لُک ہے۔

64 سالہ نوجوان اداکار انیل کپور سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

ان کی یہ تصاویر اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے اور سدا بہار دکھائی دینا نوجوانوں کے لیے بھی ایک چیلنج بن جاتی ہیں۔

تازہ ترین