• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے، حبا بخاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ الحمد اللّٰہ میرے ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں جاندار اداکاری کے سبب لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ نامزد ہونے والی حبا بخاری نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اپنے ڈراموں سے متعلق بات کی ہے۔

حبا بخاری کا لکس اسٹائل ایوراڈز میں ڈرامہ سیریل دیوانگی میں بہترین اداکارہ نامزد ہونے سے متعلق خوشی کا اظہار کیا گیا۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ’اُن کے ماشاء اللّٰہ، الحمد اللّٰہ ہر ڈرامے کی بہت ریٹنگ آتی ہے، اُن کا ہر ڈرامہ بہت دیکھا جاتا ہے چاہے وہ رات 9 بجے ہی کیوں نہ نشر کیا جا رہا ہو ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ انہیں اپنا ایک بھی ڈرامہ ایسا نہیں یاد جس میں انہوں نے اداکاری کی ہو اور اُس کی ریٹنگ نہ آئی ہو۔‘

تازہ ترین