• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: حبا بخاری نے بھی ووٹ مانگ لیا

جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں بہترین اداکاری کرکے لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی حبا بخاری نے مداحوں سے ووٹ مانگ لیا۔

حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک بینر کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے بینر میں اُن تین ڈراموں کے نام شامل تھے جنہیں لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور انہی ڈراموں میں حبا بخاری کا ڈرامہ ’دیوانگی‘ بھی شامل ہے۔

اُنہوں نے انسٹا اسٹوری میں بینر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ ’وہ اُن کے ڈرامے دیوانگی کو ووٹ دیں۔‘

اس کے ساتھ ہی حبا بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ووٹ کرنے کے لیے لنک بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کے پروڈیوس کردہ جیو انٹرٹینمنٹ کے رومانوی ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے لیے ’بہترین ٹی وی سیریل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار دانش تیمور کو بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حبا بخاری کو ’بہترین خاتون اداکارہ‘ اور دانش کو ’بہترین مرد اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’دیوانگی‘میں حبا نے ایک غریب لڑکی کا کردار ادا کیا جبکہ دانش تیمور نے سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک امیر تاجر سلطان درانی کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں جیو انٹرٹینمنٹ نے دھوم مچادی ہے، جہاں اس کی پروڈکشن کے بہترین پروجیکٹس کو مختلف کیٹیگریز میں 25 نامزدگیاں ملی ہیں۔ 

تازہ ترین