• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹا گرام نے عاصم اظہر کی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

پاکستان کے معروف، نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر اور بلال مقصود نے ایک ساتھ گانا گا کر مداحوں کو سوشل میڈیا پر ٹریٹ دے دی۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر بلال مقصود اور عاصم اظہر کی جانب سے نئی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں جن میں ان دو لیجنڈ گلوکاروں کو ایک فریم میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال مقصود نے عاصم اظہر کے گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عاصم اظہر اپنا گایا ہوا ایک گانا گنگنا رہے ہیں اور بلال مقصود پیانو بجا رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں یہ دونوں فنکار ایک ساتھ معروف سابق بینڈ ’اسٹنگز‘ کا گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


بلال مقصود کا پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ ’عاصم اظہر کام کے سلسلے میں آئے تھے، اب وہ ہم سب کو اپنی سریلی آواز سے محظوظ کر رہے ہیں۔‘

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ ’اُنہیں نہیں معلوم تھا کہ بلال مقصود کو اپنی فیملی کے سامنے گھر میں گانا پسند نہیں ہے مگر بلال مقصود نے اُن کی درخواست پر اُن کا پسندیدہ گانا گایا۔

دوسری جانب عاصم اظہر کا اپنی انسٹا اسٹوریز میں بتانا ہے کہ ’ بلال مقصود کے ہمراہ اُن کی جانب سے لگائی گئی پوسٹ انسٹا گرام کی انتظامیہ نے ’ کاپی رائٹس ‘ کے سبب ریموو کر دی ہے،‘ عاصم اظہر اس پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اور بلال مقصود غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین