• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مکینوں کو آج شام پھر بارش ہونے کی نوید سنا دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا دوسرا کم دباؤ جنوب مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے اس کم دباؤ کے زیرِ اثر ٹھٹھہ اور بدین میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی شام یا رات میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کی تاریخ میں 15 ستمبر کی گزشتہ رات تیسری گرم ترین شب رہی، جب کم سے کم درجۂ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بھی شہرِ قائد گرمی کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ آئندہ 3 روز تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین