ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ وزیر اعظم کا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں، وزیراعظم گھوڑے خریدنے کا کہہ رہے ہیں، عوام کے پاس آٹا، دوا، گیس بجلی کے پیسے نہیں وہ گھوڑے سائیکل کہاں سے خریدیں۔
مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو گھوڑے اور سائیکل لینے کا مشورہ نہ دیں، خود استعفیٰ دیں گھر جائیں، ہم پیٹرول آٹا، چینی، دوا، گیس، بجلی سستی کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل کی نصحیت کر کے خصوصی طیارے میں باہر چلے گئے ہیں، عمران صاحب کو گدھے اور گھوڑے کی قیمت کا بھی کوئی علم نہیں۔
اُن کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب کو یہ پتہ ہے کہ سائیکل کتنے کی مل رہی ہے؟۔