• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے کا کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کی مخالفت سمیت 19 مطالبات کی منظوری کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

مذکورہ فیصلہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ہوا۔ 

پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ میڈیا اتھارٹی بل کالا قانون ہے، اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

پی ایف یو جے نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق، وکلا تنظمیوں کے قائدین اور طلبہ یونینز کو بھی لانگ مارچ میں مدعو کریں گے۔

اجلاس می فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کا قافلہ پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ کر 19 مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے گا۔

پی ایف یو جے کی تمام 13 تنظیمیں اپنے اپنےعلاقوں میں کنونشن کریں گی۔

لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان پی ایف یو جے کے زیرِ اہتمام قومی کنونشن میں ہوگا۔

تازہ ترین