• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی چار رکنی سائیکلنگ ٹیم جمعرات کو عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بیلجیم روانہ ہوگئی، مقابلے 19سے 26ستمبر تک فلینڈرز میں ہونگے۔ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے 2خواتین کھلاڑی بھی ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیم میں خلیل امجد ، علی الیاس ، کنزہ ملک اور عاصمہ جان شامل ہیں۔ عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 43.3کلومیٹر ٹریک پر مشتمل مردوں کا آئی ٹی ٹی ایونٹ19ستمبر کو جبکہ 30.3کلو میٹر کا خواتین کا ٹائم ٹرائل ایونٹ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین