• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، شیخ رشید اور ہائی کمشنر اقوام متحدہ کا اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے،طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ افغان شہریوں کو موجود حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور انسانی بنیادوں پر افغان شہریوں کیلئے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا بندوبست کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ طالبان کو افغانستان میں گورننس کیلئے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے۔افغانستان میں ممکنہ انسانی قحط بدامنی ،اور لاقانونیت کو جنم دے سکتا ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان افغان شہریوں کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

تازہ ترین