• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 58 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اورآلو درجہ دوئم کا 52 روپے میں آلو شوگرفری اول 39، آلو شوگر فری دوئم 36 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ پیاز درجہ اول 60 روپے، پیاز درجہ دوئم 50 روپے اور پیاز درجہ سوئم 42 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور ٹماٹر درجہ اول 46، ٹماٹر درجہ دوم 42 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 38 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لہسن دیسی 155 اور لہسن چائنہ 255 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ادرک چائنہ 360 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور کھیرا دیسی 73 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینگن 57 روپے، پھول گوبھی 93 روپے، شملہ مرچ 135، شلجم 93 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور سبز مرچ اول 73 اور سبز مرچ دوئم 52 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور لیموں دیسی 145 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیب کالا کولو پہاڑی اول 150، سیب دوئم 90، سیب گاچہ اول 150، گاچہ دوئم 93 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انگور 145، انگور بدانہ 110، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 175 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ کیلا درجہ اول 75، کیلا دوئم 45 اور کیلا سوئم 34 روپے فی درجن میں دستیاب ہے اور انار قندھاری 150 اور انار دیسی 190 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم چونسہ سفید 150، آم دیسی 58، امرود 73، ناشپاتی 125 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ کھجور ایرانی 260 اور کھجور اصیل 155 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔ انگور گولہ 155، آڑو اول 250 جبکہ آڑو دوئم 105 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ برائلر مرغی 201، گوشت برائلر مرغی 291 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور انڈے 179 روپے فی درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔
لاہور سے مزید