• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد جی 20 ممالک کا اجلاس ہوگا، اطالوی وزیرِ خارجہ

اطالوی وزیرِ خارجہ لوئیگی ڈی مائیو کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد جی 20 ممالک کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہو گا جس میں افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز کو بھی بلایا گیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ لوئیگی ڈی مائیو نے بتایا کہ جی 20 کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کی صورتِ حال پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کے بعد جی 20 کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کیلئے ملیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

تازہ ترین