• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہو گا: اسد عمر

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہو گا۔

وفاقی وزیرِ  منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، سیکریٹری پلاننگ و دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران اتھارٹی نے 191 ارب لاگت کے سکھر حیدر آباد موٹر وے کے بڈ ڈاکیومنٹ کی منظوری دے دی۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے اس حوالے سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہو گا، یہ پراجیکٹ 306 کلو میٹر گرین فیلڈ اور 6 لین پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین