• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کا اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن، طیارے کو دمشق میں سلیوٹ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دمشق کیلئے خصوصی پرواز پی کے 9501 میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور شام کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔

بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے تو دمشق ایئر پورٹ پر پی آئی اے طیارے کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کریگی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ 

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔ قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

تازہ ترین