• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں ساڑھے 20 کروڑ کورونا وائرس کے مریض شفایاب

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 84 لاکھ 21 ہزار 825 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 92 ہزار 934 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 187 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 649 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 50 لاکھ 704 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 90 ہزار 714 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 27 لاکھ 99 ہزار 907 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 563 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 89 ہزار 277 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 983 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 73 لاکھ 71 ہزار 301 ہو چکی ہے۔


کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 96 ہزار 626 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 34 ہزار 425 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 960 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 42 ہزار 105 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 140 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 67 لاکھ 94 ہزار 700 ہو چکے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 436 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 53 لاکھ 96 ہزار 13 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 286 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 37 ہزار 159 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 826 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 37 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 651 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 411 تک جا پہنچی ہے۔


1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 623 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 512 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 610 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 135 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 64 ہزار 564 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 29 ہزار 562 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 45 ہزار 923 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار 481 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 35 لاکھ 86 ہزار 85 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین