• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری امیر کے ساتھ سعودی و اماراتی رہنماؤں کی برادرانہ ملاقات

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان نے بحیرہ احمر پر برادرانہ ملاقات کی ہے۔ 

ان کی تصویر سعودی ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔ 

عربی زبان میں کی جانے والی اس ٹوئٹ میں بدر العساکر نے لکھا کہ بحیرہ احمر میں ہوئی برادرانہ و دوستانہ ملاقات نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کی قربت کی وجہ بن گئی۔ 

خیال رہے کہ 2017 میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔ 

ان ممالک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ قطر دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے جبکہ قطر کی جانب سے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔   

رواں برس جنوری میں قطر کے ساتھ مذکورہ عرب ریاستوں نے تعلقات کو بحال کردیا تھا جبکہ اس حوالے سے یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں تھیں کہ قطر سے عرب ریاستوں نے معاہدہ کیا تھا جسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ 

تازہ ترین