نہ ہو جاتا بھلا کیوں میچ منسوخ
نہیں کیا مختلف آفات ممکن
کچھ ایسی ہے ہماری صورتِ حال
یہاں ہر وقت ہے ہر بات ممکن
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے۔
امریکی جریدہ فارن پالیسی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا معترف ہو گیا۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ملیریا ٹیسٹ کی فیس 3050 سے کم کر کے 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں، ناقص گاڑیاں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں۔
پولیس سروسز گریڈ 21 کے افسر شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔
امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پا گیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم اتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
مصری انٹیلی جنس کے سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کےلیے اوپن بڈنگ کا آپشن زیر غور آگیا۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا نیا چاند آج (21 اکتوبر کی) شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہو گا۔
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی 130 مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں، جبکہ ٹی ایل پی کے 223 مدارس کی جیو ٹیگنگ کر لی گئی ہے، وفاقی حکومت کو اس مذہبی جماعت کو بین کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، امید ہے کہ اس شر پسند جماعت کو جلد بین کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ’سہیل بزادر‘ کو دانستہ لگایا گیا ہے، وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ججز ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نام خط لکھ دیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 185 رنز اسکور کرلیے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔