• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر کا قتل، حوثی باغیوں نے 9 افراد کو موت کی سزا دے دی

صنعا(اے ایف پی) حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 9افراد کو موت کی سزا دی جو2018میں ان کےسپریم لیڈر کے قتل میں ملوث تھے۔ صالح الصمد حوثیوں کے سپریم سیاسی کونسل کے رکن تھے اور ان کی موت ایک بڑا دھچکا تھا۔ موت کی سزا پانے والے نو افراد کو یمن کے کیپیٹل میں فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔نو افراد ان 16افراد میں شامل تھے جن پر مقدمہ چلایا گیا جبکہ سات دیگر افراد میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں جن کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں بھی موت کی سزا سنائی گئی۔ صمد 2018میں ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

تازہ ترین