ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکا، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی غیر ملکی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کا انتظام اسلام آباد میمورنڈم کے آرٹیکل 5 کے مطابق کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے 25 جون کو امریکی وزیر خارجہ اور جی سی سی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کو مداخلت پسند، غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی پالیسیاں خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتی ہیں۔