• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گاڑی سے نوجوان جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اشوک نگر میں ایک کار سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے رتیک سونی کے سر پر گولی لگنے اور چہرے پر جلنے کے نشانات تھے جبکہ لڑکی مسکان کی گردن کٹی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق مسکان گزشتہ روز جم جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں نوجوان پہلے اندور کی ایک نجی کمپنی میں ایک ساتھ ملازمت کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کار سے ایک پستول، خون آلود کلہاڑی اور کٹر جبکہ 3 موبائل فونز کار سے تقریباً 50 فٹ دور پڑے ملے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید