• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا جدید خودکار کلیئرنس سسٹم بنا لیا

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے متعلق مکمل طور پر آٹومیٹک کارگو کلیئرنس سسٹم بنا لیا ہے جس کے ذریعے یومیہ دو سے تین سو کنٹینرز کلیئر ہوا کرینگے۔ آجکل مینوئل سسٹم سے یہ کلیئرنس ہو رہی ہے۔ نیا کارگو آٹو میٹک کلیئرنس سسٹم 15اکتوبر سے کام کرنا شروع کر دیگا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے دو سو سے تین سو کنٹینرز کراچی پہنچتے ہیں‘ گڈز ڈکلیئریشن داخل کئے جانے کے بعد ایک کنٹینر پانچ دن میں کلیئر ہو پاتا ہے۔ نئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کے آٹومیٹک سسٹم کے نفاذ سے یہ 24گھنٹے کے اندر کلیئر ہونے لگے گا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کمرشل اور نان کمرشل کنٹینرز اسی نظام کے تحت کلیئر ہوا کرینگے۔ بانڈڈ کلیئرنس بھی ہو گی۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز کیلئے انشورنس گارنٹی صرف دس کروڑ مقرر کی گئی جو اے کوالٹی انشورنس کمپنیوں کی جمع کرانی ہو گی۔

تازہ ترین