• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 279 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 737 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 132 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 91 ہزار 562 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 28 لاکھ 66 ہزار 805 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 869 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 90 ہزار 547 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 12 لاکھ 30 ہزار 325 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 147 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 74 لاکھ 739 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 97 ہزار 425 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 54 ہزار 754 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 2 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 49 ہزار 519 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 61 ہزار 361 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 68 لاکھ 20 ہزار 861 ہو چکے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 791 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 54 لاکھ 8 ہزار 860 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 38 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 860 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 39 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 656 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 479 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 689 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 206 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 909 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین