• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے برسوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے برسوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حمزہ شہباز نے پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ڈینگی پھر سر اٹھا رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر ڈینگی کی زد پر ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور میں دن رات جنگ لڑ کر ڈینگی کو قابو کیا گیا تھا، صوبائی حکومت نے برسوں کی محنت کا بیڑہ غرق کردیا۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ اب تک ڈینگی کے 693 کیسز سامنے آچکے ہیں، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر پہلے ہی کورونا مریضوں کا بوجھ ہے، پنجاب کے اسپتال ڈینگی کی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی لاروا تلف کرنے کے لیے شہبازشریف ماڈل کی پیروی کرلے۔

تازہ ترین