• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے ہوئی، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے ہوئی ہے، جوابدہی سیکیورٹی معاملات کے انچارج وزیروں سے ہی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی امور سامنے آئیں اور جواب دیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ آپ کھلاڑیوں سے جواب دلوا رہے ہیں، جیسے وہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے ذمہ دار ہوں۔

تازہ ترین