• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ون ڈے کپ: ندا کے 93 رنز، بلاسٹرز کو فتح دلادی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز نے چیلنجرز کو آٹھ وکٹوں اور اسٹرائیکرز نے ڈائنامائٹس کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلاسٹرز نے 149 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 46 اوورز میں حاصل کرلیا ۔ 13 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر ندا ڈار پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔ وحیدہ اختر نے 3 جبکہ انوشہ ناصر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل چیلنجرز کی ٹیم 49.3اوورز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صائمہ ملک نے 3 اور عمیمہ سہیل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں اسٹرائیکرز نے 183 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں حاصل کیا۔ اوپنر جویریہ رؤف 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ حفصہ خالد نے 47 اور عائشہ ظفر نے 24 رنز بنائے۔ اس سے قبل ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ منیبہ علی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ کائنات امتیاز نے 3 اور فاطمہ خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین