نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ ختم کرنے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے، جلد پاکستان میں کرکٹ ہو گی، سب کچھ اچانک ہوا لیکن شرم کی بات ہے۔
کین ولیمسن نے کہا کہ مجھے تفصیلات کا زیادہ علم نہیں ہے یہ سب اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا جاتا ہے بہت جذبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دبئی میں لیگ کے لیے موجود ہوں، صورتحال جاننے کی کوشش کروں گا ، مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ پاکستان میں سیریز کھیلی جا رہی ہے۔
کین ولیمسن نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہماری ٹیم بھی سیریز کی منتظر تھی، کھلاڑی گراؤنڈ جانے کے لیے تیار تھے لیکن جو ہوا سب اچانک ہوا۔