• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی ناکامیوں اور کرپشن کو اداروں اور میڈیا پر حملوں سے چھپانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ناکامیوں اور کرپشن کو اداروں اور میڈیا پر حملوں سے چھپانا چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی چھری سے عوام کو حلال کردیا اور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ بولے۔

انہوں نے کہا کہ سب تماشہ اصل مسائل، چوری، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیر قانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے۔

تازہ ترین