• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی، چیئرمین پی سی بی


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردِعمل آگیا۔ 

اپنے بیان میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے انگلینڈ کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہم ان شااللّٰہ زندہ رہیں گے۔ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔

تازہ ترین