• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 60پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80پیسے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں50پیسے اور پاونڈ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے 168.10 روپے سے بڑھ کر 168.70 روپے اور قیمت فروخت 168.20 روپے سے بڑھ کر 168.80 روپے ہو گئی ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.60 روپے سے بڑھ کر 169.40 روپے اور قیمت فروخت 169.00 روپے سے بڑھ کر 169.80 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین