• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت فریئر ہال کی بحالی میں تعاون کریگی، امریکی قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے کراچی میں تاریخی اہمیت کے حامل ثقافتی مقامات کے تحفظ پر مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے کہا ہے کہ امریکی حکومت فریئر ہال کی تزئین و آرائش اور بحالی کے کاموں میں تعاون کرے گی، یہ بات انہوں نے فریئر ہال کے دورے کے موقع پر کہی، امریکی قونصل خانے کے ڈپٹی قونصل جنرل اورکلچرل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل پارکس اور دیگر افسران کے علاوہ ثقافتی امور کے ماہر ڈاکٹر کلیم لاشاری بھی موجود تھے،قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مہمانوں کے فریئر ہال پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور تاریخی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، امریکی قونصل جنرل نے فریئر ہال کی لائبریری اور اوپری منزل پر واقع صادقین آرٹ گیلری میں خصوصی دلچسپی لی، ثقافتی امور کے ماہر ڈاکٹر کلیم لاشاری نے فریئر ہال کے تاریخی پس منظر کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ عمارت برطانوی دور میں کراچی میں تعمیر ہونے والی اہم عمارتوں میں شامل ہے جس کا تعمیراتی کام 1863ء میں شروع ا اور 1865ء میں مکمل ہوا، ابتدائی طور پر اسے ٹاؤن ہال اور لائبریری کی شکل دی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید