• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، گواہ اور ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے ا پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، سماعت بغیر کسی کاروائی ملتوی کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی، نیب کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔

تازہ ترین