لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنازعوں کے ذریعے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے نہیں دیں گے ۔ عوام کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی بات نہ ہو، اس لئے کرائے کے ترجمان روز پریس کانفرنسوں سے قوم کا پیسہ ضائع کرتے ہیں جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے ۔ایک بیان میں انھوں نے کہا عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی چھپانے کے لئے ہر روز نیا ڈرامہ کررہے ہیں ،انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے ،میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے تاکہ عمران صاحب اینڈکمپنی کی کرپشن، ناکامیوں اور چوریوںکو رپورٹ نہ کرے ۔