• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری بورڈ کے سروس رولز تین ماہ میں تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے سرمایہ کاری بورڈ کے سروس رولز تین ماہ میں تیار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر شیری رحمان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ چیرپرسن بورڈ آف اینوسٹمنٹ سمیت آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کیآڈٹ حکام نے بتایا کہ بورڈ آف انویسمنٹ آرڈیننس 2001میں آیا ، لیکن تاحال بی او آئی کے سروس رولز نہیں بنائے گئے ہیں۔ جس پر چیرپرسن سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ بی او آئی کے قانون میں نقائص ہیں اس پر رولز نہیں بنا سکتے ہیں قانون میں ترمیم کرناہوگی رولز بنانے کے لیے موجودہ قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، بی او آئی رولز دو ماہ میں ڈرافٹ کرکے پی اے سی میں پیش کر دیں گے ۔

تازہ ترین