• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EVM کا نظام فلپائن کی الیکٹرانک مشین سے بہتر ہے، صدر علوی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہماری الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور اس کا نظام فلپائن کے انتخابات میں استعمال ہونے والی الیکٹرانک مشین سے زیادہ بہتر ہے، انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے الیکشن میں استعمال کی تاریخ بارے میں اعداد وشمار انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشین کے استعمال سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ، الیکشن پٹیشنز، قتل اور تشدد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین