• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسیکیوٹرز کے پراسیکیوشن الائنس میں ا ضا فہ کیا جائے،پراسیکیوشن آفیسرز ویلفئیر

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا پراسیکیوشن آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر ظفر عباس مرزا، سینئر نائب صدر محمد خالد، نائب صدر امجد علی، جنرل سیکرٹری سنگین شاہ،پریس سیکرٹری ذوالفقار علی اور ایگزیکٹو ممبر خالد حسین نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سپیکر کو خیبرپختونخوا کے 400 آفیسرز کے مسائل سے آگاہ کیا گیا صدر نے پراسیکیوٹرز کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ باقی صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں پراسیکیوٹر جنرل آفس کا قیام ابھی تک نہیں ہوا باقی صوبوں میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کریمنل کیسز پراسیکیوٹرز کرتے ہیں اس ضمن میں پراسیکیوشن سروسز ایکٹ میں ترامیم کا بل چار سالوں سے زیر التوا ہیں صدر نے مزید کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے باقی سٹیک ہولڈرز جوڈیشری، پولیس کے طرز پہ پراسیکیوٹرز کے پراسیکیوشن الائنس میں ا ضا فہ کیا جائے ۔ سپیکر نے تمام مسائل صوبائی حکومت کے ساتھ زیر بحث لانے کی یقین دہانی کرائی جس پر صدر ظفر عباس مرزا نے خیبرپختونخوا پراسیکیو ٹرز کی طرف سے جناب سپیکر کا بے حد شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین