اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت بھی جام کمال کو وزیراعلیٰ کے روپ میں نہیں دیکھ سکتے۔
ملک سکندر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے عدم اعتماد تحریک کیلئے اجلاس بلانے کی سمری پر اعتراض لگایا ہے، سمری وزیراعلیٰ کے ذریعے گورنر کو بھجوانی چاہیے تھی۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ اسمبلی اجلاس سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سے بی اے پی کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔