• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: حادثے میں نوجوان، زہر خورانی سے بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

رییسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی کی داؤد چورنگی کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 17 سالہ فہد جاں بحق ہو گیا۔

ادھر کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب واقع ایک گھر میں زہریلی شے کھانے سے 3 سالہ بچی عائشہ دم توڑ گئی۔

قومی خبریں سے مزید