قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلش بورڈ کے سیریز منسوخی کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ اب ٹیم پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا وقت ہے۔
وقار یونس نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عزت کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بدترین دنیا میں رہتے ہیں ، یہاں رونے دھونے یا افسردہ ہونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔
سابق کوچ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا بھر کے ہر پاکستانی کی حمایت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے انگلینڈ بورڈ نے بھی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سرکاری اعلان میں کہاکہ اگلے ماہ اپنی دونوں کرکٹ ٹیمیں پاکستان نہ بھجوانے کافیصلہ بادل نخواستہ کیا۔