عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان کے علاوہ وسطی اور شمال مغربی بھارت کے مختلف مقامات پر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیجِ بنگال میں رواں ہفتے کے آخر میں بن سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن اور پھر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم اتوار اور پیر تک اوڑیسہ اور مغربی بنگال پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔