• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

سوڈان میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بغاوت کی ناکام کوشش ہوئی ہے، عوام کو اس کی مخالفت کرنی چاہیئے۔

سوڈانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کی سرکاری میڈیا کی عمارت پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فوجی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فوجی افسروں کا ایک گروپ بغاوت کی کوشش میں ملوث تھا جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 2019 ء میں عوامی احتجاج کے بعد سابق صدر عمر البشیر کو صدارت چھوڑنی پڑی تھی جس کے بعد فوجی اور عوامی نمائندوں پر مشتمل عبوری حکومت ملک چلا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید