• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی واپسی میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے کی منسوخی میں بھارت کے ہاتھ کی بات کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہاکہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد پاکستان دنیا کا اہم ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سازش کے باعث پاکستان کو دنیا کی کرکٹ سے الگ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے الگ کرنے کی سازش میں بھارت کا ہاتھ شامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی آمد پر پوری قوم پرجوش تھی، نظرآتا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ کرتا ہے، دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی منت سماجت کرنے کی ضرورت نہیں، پاکستان سرخرو ہوگا، پی ایس ایل کے لیے بہت پُرامید ہیں، توقع ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین