• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک مخدوش عمارتیں فوری خالی کی جائیں، ایس بی سی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے متوقع بارشوں کے پیش نظرایک بار پھرخطرناک مخدوش عمارتوں کے مکینوں کومتنبہ کیاہے کہ قیمتی انسانی جان واملاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کوفوری خالی کیاجائے، علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ نےڈسٹرکٹ سینٹرل میں کی گئی کارروائی میں گلبرگ ٹاؤن ،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں پاپوش نگر ،لیاقت آباد ٹاؤن میں ناظم آباد، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے جمشیدٹاؤن میں ،فاطمہ جناح کالونی ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے لیاری میں،ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدرٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سر بمہر کردیا ۔

تازہ ترین