• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، 138مقدمات کے فیصلے ، 213گواہوں کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے اکیس ستمبر کو مجموعی طور پر 138 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 213 گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کیں، مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 9 اور منشیات کے بیس مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے دو منشیات کے آٹھ، سندھ میں قتل کے پانچ منشیات کے چھ، خیبرپختونخوا میں قتل کے دو منشیات کے چھ مقدمات کا فیصلہ ہوا، تین مجرموں کو عمر قید جبکہ دیگر پانچ کو تیس سال بارہ دن قید اور 845000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تازہ ترین