پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میں گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیم پاکستان نے بنگلادیش کو 2-0 سے شکست دی ہے، مزمل حسین مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان کی جیت کا اسکور 22-17 اور 27 -5 رہا، یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔