• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسلٹنٹ کوچ ورنن فلینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے

کنسلٹنٹ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ورنن فلینڈر  اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ورنن فلینڈر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے،  ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

 میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ، وہ  ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق میتھیو اپنی اسائنمنٹ مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سیکور ببل میں آجائیں گے۔

  واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میتھیوہیڈن اور  ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تازہ ترین