• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اہم اجلاس کل طلب

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

اس اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے انتہائی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

تازہ ترین