سکھر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو گرفتار کیا جانے لگا۔ مارکیٹوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی سکھر کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ نے انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈز کی چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے علاوہ جرمانے بھی لگانے کی ہدایت کی ہے۔